پشاور کے علاقے تہکال کے نوجوان پر پولیس تشدد کیس میں انکوائری کمیشن نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس پی کینٹ حسن جہانگیر وٹو نے کمیشن کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
کمیشن نے ایس ایچ او عمران الدین اور ایس ایچ او شہریار خان کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں پولیس افسران کورونا میں مبتلا ہونے پر کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوسکے
ترجمان انکوائری کمیشن کے مطابق کمیشن کے سامنے 20 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں۔
شہری عامر پر پولیس تشدد کے خلاف نوٹس پر انکوائری کمیشن قائم کیا گیا ہے۔