کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
افتتاحی میچ تین دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزاورمیلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ میں مجموعی طور پر ساٹھ میچز شیڈول ہیں، فائنل چھ فروری کو طے ہے۔ دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا، ہر ٹیم میں دو غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیاجاسکتا یے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز لیگ کے میچز 17 اکتوبرسے انتیس نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
مالی مشکلات کے شکار کرکٹ آسٹریلیا کو بگ بیش مقابلوں سے ٹی وی رائٹس کے ذریعے بھاری آمدن ہوسکے گی۔ منتظمین کی جانب سے میچز کے دوران کویڈ 19 ایس او پیز پرمکمل عمل کروانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے التواکا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔