نوشہرہ: بیوی نے شوہر کو دوسری عورتوں کے ساتھ دوستی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
چند روز قبل زوجہ شہزاد ساکن امانکوٹ نے پبی پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ رات کے وقت نامعلوم شخص نے اُس کے سُسرعنایت الرحمن کوگھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اس اندھے قتل کا نوٹس لیے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے ڈی ایس پی پبی طیب جان کی سربراہی میں اور ایس ایچ او پبی زرداد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر اصل ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک حوالے کیا۔
بظاہرتو یہ ڈکیتی یا چوری کے دوران کیا گیا قتل لگ رہاتھا تاہم تفتیشی ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اندازہ ہوا کہ یہ چوری یا ڈکیتی کی غرض سے کیا گیا قتل نہیں۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ قاتل مقتول کی اپنی بیوی نکلی جس کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیئے۔
ملزمہ نے بتایا کہ مجھے شک تھا کہ میرے شوہر کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات تھے جو میں برداشت نہیں کر سکتی لہذا موقع پاتے ہی میں نے اُس کا کام تمام کر دیا، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔