وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی بدکلامی کا واقعہ میرے علم میں نہیں ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا کے دنوں میں ایس او پیز پر عمل کروا رہی ہے۔
عثمان ڈار کاکہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کا کورونا کے دنوں میں کلیدی کردار ہے، گزشتہ 4 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس نے راشن کی تقسیم میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں سے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی بدکلامی کا واقعہ میرے علم میں نہیں ہے۔
عثمان ڈار کاکہنا تھا کہ رضا کارانہ کام کرنے والوں کے لیے قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔