تربت بازار میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے ضلع تربت بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا ہے اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔