ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک 17لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 332 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 51 ہزار 283 اب بھی فعال ہیں جب کہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104 ، پنجاب میں 90 ہزار 816، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 701، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 878 کورونا مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 38 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔
ملک بھرکےاسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے، 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں جب کہ اس وقت 2 ہزار 394 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔