پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں کمی رپورٹ ہورہی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوچکی ہے جبکہ اموات 5 ہزار 763 ہیں تاہم ان کیسز میں سے 2 لاکھ 19 لاکھ 783 افراد شفایاب ہوگئے ہیں جو 81 فیصد سے زیادہ ہے۔
آج (24 جولائی) کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے 388 نئے کیسز اور 7 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 6 ہزار 608 لوگ شفایاب ہوگئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی امید کی کرن ہے تاہم وزیر منصوبہ بندی اسد عمر خبردار کرچکے ہیں کہ اگر لوگوں نے عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل نہ کیا تو ملک میں کیسز کی بلندی دیکھی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں جون کے مہینے میں کورونا کیسز بلندی پر پہنچے تھے تاہم جولائی کے مہینے میں صورتحال میں بہتری نظر آئی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا جس کے بعد مارچ کے آخر تک مجموعی کیسز 2 ہزار کے قریب جبکہ اموات 26 تک پہنچی تھیں۔
جس کے بعد اپریل میں کیسز بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے تھے جبکہ اموات 385 تک پہنچی تھیں، تاہم مئی کے مہینے میں کیسز بڑھ کر 71 ہزار اور اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔
جون کے مہینے میں کیسز میں کافی اضافہ ہوا اور ایک ماہ میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے بڑھ گئیں۔
علاوہ ازیں رواں ماہ یعنی جولائی کے گزشتہ 23 روز میں ملک میں 58 ہزار کے قریب کیسز اور 1400 تک اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج جمعہ کو بھی ملک میں کورونا کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
پنجاب
ملک کے سب سے بڑے آبادی والے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 294 افراد کو متاثر کیا اور 5 افراد کی جان لی۔
سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 91 ہزار 423 تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ صوبے میں 5 روز کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 105 ہوگئی۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 44 افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں 44 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 14 ہزار 766 ہوگئی۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر جو کم متاثر ترین علاقوں میں سے ایک ہے وہاں مجموعی کیسز میں 28 افراد کا اضافہ ہوا جبکہ ایک فرد اور لقمہ اجل بنا۔
اس طرح مجموعی کیسز کی تعدا وہاں 28 کے اضافے سے ایک ہزار 989 ہوگئی جبکہ ایک موت اور ہونے سے مجموعی تعداد 49 تک جاپہنچی۔
گلگت بلتستان
پاکستان میں سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں اس عالمی وبا نے مزید 22 افراد کو متاثر کیا اور ایک فرد انتقال کرگیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 22 افراد کے متاثر ہونے سے وہاں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 918 ہوگئی۔
مزید برآں ایک فرد کے انتقال کرجانے سے گلگت بلتستان میں مجموعی اموات 46 تک جاپہنچیں۔
صحتیاب افراد
علاوہ ازیں ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 ہزار 608 افراد ایسے تھے جو وائرس سے شفایاب ہوئے۔
اس بڑی تعداد میں لوگوں کے شفایاب ہونے کے بعد ملک میں 2 لاکھ 19 ہزار 783 لوگ اب تک صحتیاب ہوگئے جو مجموعی مریضوں کا 81 فیصد سے زائد ہے۔
مجموع