: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ملک میں فعال مریض گھٹ کر 35 ہزار 291 رہ گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک ہزار 487 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔ سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 2110، پنجاب 2113 ، خیبرپختونخوا میں 1170، اسلام آباد میں 162 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک میں تاحال 2 لاکھ 71 ہزار 887 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے۔ اس طرح اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 35 ہزار 291 ہوگئی ہے۔ فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 274 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔