آزاد جموں و کشمیرکے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آرکا دورہ

 آزاد جموں و کشمیرکے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں وکشمیرکے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا اوروفد نے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارسے ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں وفد کو ایل اوسی کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال، بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اورسیزفائرخلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔