وزیراعظم پاکستان سے افغان صدر کا ٹیلی فون رابطہ، ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سال عید الاضحیٰ ایسے موقع پر آئی جب دنیا کو کورونا سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث افغانستان میں جانی نقصان پر  افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کے درمیان افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام خطے کے لیے انتہائی ضروری ہے، امید ہے بین الافغان مذاکرات کا آغاز جلد ہو سکے گا۔