لندن۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 46 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ کورونا کے مریض 3 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ماسک کی پابندی والے مقامات میں حجام کی دکانیں اور سنیما گھر بھی شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر سو پاونڈ تک کا جرمانہ ہوگا۔دوسری جانب ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے برطانوی حکومت نے محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے 4 کروڑ پاونڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے