واشنگٹن۔ امریکہ میں بے روزگار افراد کو 400 ڈالر ہفتہ وار دیے جائیں گے، اس سلسلے میں حکم نامے پر دستخط ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 مزید ایگزیکٹو حکم ناموں پر دستخط کر دیے، ان حکم ناموں میں بے روز گاری الاؤنس سمیت دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
حکم نامے کے مطابق بے روز گار افراد کو 400 ڈالرہفتہ وار دیے جائیں گے، الاؤنس کا 75 فی صد وفاق اور 25 فی صد ریاست ادا کرے گی۔