صحت کے تین اہم ستون

اچھی صحت اور خوشگوار زندگی ہم سب کی خواہش ہے اور اب ماہرین کا اصرار ہے کہ صرف تین اہم باتوں پر عمل کرکے آپ اچھی صحت اور طویل عمر پاسکتے ہیں۔

ان میں پہلا نمبر اچھی غذا کا ہے، دوسری اہم ضرورت مکمل اور بھرپور نیند کی ہے جبکہ باقاعدہ ورزش کو اچھی صحت کا ایک اہم راز قرار دیا گیا ہے کیونکہ دنیا کی کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی۔

 

1: باقاعدہ ورزش

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ اگر آپ صحت بخش اور مطمئین زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو باقاعدہ ورزش کو اپنا معمول بنانا ہوگا۔

                                                           Exercise your way out of depression - Tips to stay motivated and ...

 

امریکی ادارے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے ماہرین کا اصرار ہے کہ ورزش ہرطرح سے آپ کے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی ادارے کی تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش یا واک کرتے ہیں ان میں ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اموات کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اس طرح آپ کو صرف 21 منٹ اور کچھ سیکنڈ روزانہ ورزش کی عادت اختیار کرنا ہوگی۔

ورزش دماغ ، یادداشت اور ارتکاز کے لئے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ یہ ایک جانب تو پٹھے عضلات اور ہڈیوں کو توانا کرتی ہے تو دوسری جانب دماغ اور اعصاب کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ورزش گھبراہٹ اور ڈپریشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر اور خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔

ورزش سے نیند میں بہتری آتی ہے اور انسان صبح کو تازہ دم ہوکر بیدار ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ورزش سے جنسی و اعصابی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔

         How to Build an Exercise Plan - HelpGuide.org

 

2: غذا لیکن سبزیجاتی غذا

ہر روز ہماری معلومات میں اضافہ ہورہا ہے کہ پودوں پر مشتمل غذا ہی صحت کے لئے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ گوشت بالکل ترک کردیا جائے بلکہ گوشت کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی سبزیوں اور پھلوں کو خوراک کا حصہ ضرور بنایا جائے۔

                              7 reasons to eat more green, leafy vegetables | TheHealthSite.com

وزن کم کرنا ہو یا جسم کو سڈول بنانا ہو تو سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔

اب سائنسی لحاظ سے ڈیش اور میڈی ٹرینیئن ڈائٹ کا بہت چرچا ہے ۔ انٹرنیٹ پر ان کی وسیع معلومات اور ویڈیوز موجود ہے۔ یہ غذائیں سبزیوں، پھلوں اور دودھ والی اشیا کے متوازن حصے پر مشتمل ہیں۔ سبزیوں کا استعمال ایک جانب تو سرطان، ذیابیطس، بلڈ پریشر سےبچاتا ہے تو دوسری جانب سر سے پیر تک کئی اعضا کو بہتر حالت میں رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ غذا میں گری دار پھلوں، بیجوں اور دیگر مفید جڑی بوٹیوں کو ضرور شامل کیجئے۔

 

3:  اچھی اور گہری نیند

نیند جسم کا ایک اہم تقاضہ ہے کیونکہ اس سے جسمانی مرمت ہوتی ہے اور دماغ سے فاسد مواد خارج ہوتے ہیں۔ نیند ہماری جسم کے لیے ایک ٹانک سے بھی بڑھ کر ہے۔ اگر آپ درست نیند نہیں لے رہے تو اپنے جسم کو تیزی سے بربادی کی جانب لے جارہے ہیں۔

                          

ایک صحت مند شخص کو روزانہ 7 تا 10 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔ نیند کی کمی سب سے پہلے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور دماغ کا صدر مقام پھر پورے جسم کو متاثر کرتا ہے۔ کچی نیند سے موڈ خراب رہتا ہے، توجہ منتشر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے۔

                         Why sleeping in could be better for women than men, according to ...

آپ موبائل فون کی نیلی روشنی نے ہماری نیند پر گہری قدغن لگادی ہے۔ بستر پر جانے سے قبل اپنے اسمارٹ فون کو بند کردیجے اور سونے کی کوشش کیجئے۔