اسلام آباد۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے 17 اگست تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے ساؤتھمپٹن پہنچ گئی ،
13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی،28 اگست کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا،30 اگست کودوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا
یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی۔دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ٹیم مینجمنٹ نے شاداب کی جگہ فہیم اشرف کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب فواد عالم کو بھی ٹیم میں موقع ملنے کے امکانا