آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں
آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی دوسرے اور مارنوس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں باآسانی شکست دے دی
پاکستان کے بابر اعظم 791 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ڈیوڈ وارنر ان سے دو پوائنٹس کے اضافے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے شان مسعود بھی ترقی پا کر 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں بھی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں لینے کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں، دونوں کے پوائنٹس کی تعداد 769 ہے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جب کہ اس فہرست میں پہلا نمبر انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا ہے۔