اسلام آباد۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے تمام سٹاف کو فارغ کردیا ہے جبکہ فرنچائز کے فروخت ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کے باعث پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے تمام سٹاف کو فارغ کردیا ہے-
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016ء اور 2018ء کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ فیصلہ کورونا بحران کے سبب کیا ہے- ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ فروخت ہوجائے۔