سرفراز احمد ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا حوصلہ بڑھانے لگے

’’بھیا انشاء اللہ‘‘آپ عظیم آدمی ہیں،کپتان کاجواب


’’بھیا انشاء اللہ‘‘آپ عظیم آدمی ہیں،کپتان کاجواب

  سرفراز احمد ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا حوصلہ بڑھانے لگے۔

سابق کپتان نے موجودہ کپتان کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھیا حوصلہ نہ ہارو مضبوط رہو۔‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’انشاء اللہ پاکستان سیریز میں جلد کم بیک کر لے گا۔‘‘ سرفراز احمد نے اظہر علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ بھی لکھا۔


 
اظہر علی نے سرفراز احمد کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے سیریز میں باؤنس بیک کرنے کے حوالے سے سرفراز کا انداز ہی اپنایا اور لکھا کہ ’’بھیا انشاء اللہ‘‘ سرفراز آپ عظیم آدمی ہیں۔

یاد رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کے بعد کمزور قیادت کی وجہ سے اظہر علی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔