ماسکو۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی ہے روس نے وائرس کی پہلی ویکسین تیار کرلی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ روس نے کورونا وائرس کے خلاف موثر پہلی ویکسین تیار کرلی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ میری بیٹی نے نئی ویکسین استعمال کی جو موثر ثابت ہوئی ہے۔
روسی وزارت صحت نے اس ویکسین کی تیاری کے لیے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کوروناوائرس کے 20 ملین کیسز سامنے آچکے ہیں۔برازیل اور میکسیکو میں صرف ایک ہی دن میں مشترکہ طور پر27000 لوگ اس انفیکشن کاشکار ہوئے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اس مرض سے 12.2 ملین سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔