پاناما۔ پاناما میں سیلاب کی زد میں آنے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے کہ جن میں سے9 بچے تھے۔قومی تحفظ سسٹم ادارے کے ڈائریکٹر کارلوس رومبو کا کہنا ہے کہ ویراگوس شہر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاک ہونے والے 9 بچوں کی عمریں 4 اور 12 سال کے درمیان تھیں۔ ہلاک شدگان میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہے۔
سیلاب آنے پر 17 رکنی کنبے نے کچے مکان کی چھت پر چھڑتے ہوئے پانی کے ریلے سے بچنے کی کوشش کی لیکن لکڑی کی چھت بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے منہدم ہو گئی۔پاناما کے صدر نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ان کو سیلاب سے ہلاکتوں پر سخت افسوس ہوا ہے، متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائیگی۔پاناما کے سرکاری حکام نے آفت زدہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔