ک
کراچی: وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے چھوٹے بھائی کے ساتھ پی سی بی کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔
عمراکمل کیس میں بورڈ کی پالیسی پر کامران اکمل پریشان ہوگئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے چھوٹے بھائی کے ساتھ پی سی بی کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا، ان کے مطابق ماضی میں کھلاڑیوں کو ایسے معاملات میں 3 اور 6 ماہ کی سزائیں ملیں، عمراکمل کی مختصر ہونے والی 18 ماہ کی پابندی بھی بہت زیادہ ہے۔