لاہور۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 34 سالہ فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عالم نومبر 2009ء کے بعد اب ٹیسٹ کھیلیں گے۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں عابد علی، شان مسعود،اظہر علی(کپتان)، بابراعظم، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے جب کہ پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے17 اگست تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔