ساؤتھمپٹن۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسراٹیسٹ کل سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہورہاہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ایجز باؤل گراؤنڈ میں بھرپورپریکٹس کی اوراپنی خامیاں دورکرنے کی کوشش کی۔اسی میدان میں سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعدمانچسٹرسے ساؤتھمپٹن پہنچ گئی جہاں سیریز کا دوسراٹیسٹ جمعرات 13اگست سے شروع ہوگا۔آخری ٹیسٹ بھی ساؤتھمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایجزباؤل گراؤنڈ میں بھرپورپریکٹس کی۔کوچنگ اسٹاف نے بیٹسمین اور بولرز کو طویل مشقیں کرائیں جس میں پہلے ٹیسٹ میں کی گئی غلطیوں اورخامیوں کودور کرنے کی کوشش کی۔
فواد عالم کو بھی بیٹنگ کی کافی ٹریننگ کرائی گئی۔دوسرے ٹیسٹ میں 11سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ساؤتھمپٹن کی وکٹ فاسٹ باؤلنگ کیلئے زیادہ موزوں ہے جہاں پاکستان کودوسرے اسپنرکی جگہ اضافی بیٹسمین کی ضرورت ہوگی اورفوادعالم ٹیم میں سب سے موزوں ہیں۔
کپتان اظہرعلی کے مطابق ہم پہلے ٹیسٹ کی شکست بھلاکرساؤتھمپٹن ٹیسٹ بہتر منصوبہ بندی اوربلند عزائم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔