پارکنسن یوکے کی نئی تحقیق نے مزید شواہد کی نشاندہی کی ہے کہ ذیابیطس سے پارکنسن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ذیابیطس آکسیڈیٹیو تناو کو ایکٹیو کرکے پارکنسن میںدماغی خلیوں کے نقصان میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔ موومنٹ ڈس آرڈر میں شائع ہونے والے اس مطالعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ، پارکنسن یوکے کے ریسرچ مینیجر ، ڈاکٹر بیکی پورٹ نے کہا کہ یہ تازہ ترین تحقیق ذیابیطس اور پارکنسن کے مابینگہری تفہیم کی سمت ایک بہت ہی دلچسپ قدم ہے۔ ڈاکٹر بیکی پورٹ کے مطابق محققین ذیابیطس کی موجودہ دوائیوں پر تحقیق میں دلچسپی لیتے ہیں تاکہ لوگوں کو پارکنسن سے بچایا جاسکے۔ اس ایریا میں ہمارا کام پارکنسن کی بنیادی وجوہات کے متعلق ہے، نہ کہ علامات کو ماسک کرنے۔ سیل نقصان کو شروع ہونے سے پہلے اس کی رفتار کو روکنے سے ، ہم اس تباہ کن حالت میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے ،اور پارکنسن کو اپنی پٹریوں میں روک سکتے ہیں