کراچی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 14 اگست پر 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے گھر پر تیاری مکمل کرلی۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویروں پر واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ شاہد آفریدی نے اپنے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگایا ہے اور ساتھ خود آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق کپتان نے ناصرف پاکستان کا جھنڈا لگایا بلکہ بھارت کے زیر انتظام جموں اور کشمیر، ترکی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان ممالک کا جھنڈا بھی لگایا۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر عام طور پر بھی پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہتا ہے تاہم یوم آزادی کے موقع پر بوم بوم آفریدی نے دیگر مصائب کا شکار ممالک کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جھنڈے لگائے۔