آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی 

 

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ میں موقع نہ ملنے پر نوجوان بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 27 سالہ کرن رادھے شیام نے خودکشی سے پہلے اپنے دوست کو فون کیا اورکہا کہ وہ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی آئی پی ایل میں موقع نہیں ملنے کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔

مذکورہ دوست نے اس حوالے سے کرن کی بہن کو اطلاع دی جس اپنی والدہ کو بتایا لیکن اس وقت کرن خودکشی کر چکا تھا۔

کرن رادھے کو بھارت میں ان کے بولنگ ایکشن اور جسامت کی وجہ سے جونیئر ڈیل اسٹین کہا جاتا تھا۔