لاہور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ رضوان نے بہادری سے انگلینڈ کے بالنگ اٹیک کا مقابلہ کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے لکھا کہ محمد رضوان نے بہادری کے ساتھ انگلینڈ کے بالنگ اٹیک کا مقابلہ کیا اور وہ پاکستان ٹیم کو واپس ٹریک پر لائے۔رمیز راجہ نے لکھا کہ رضوان نے تکنیکی طور پر اچھی بیٹنگ کی اور سنگلز نہ لے کر ٹیل اینڈرز کو بھی بچایا۔