پشاور۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 10 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو کورونا ٹھیک ہونے کے بعد بھی جسم کے کئی اعضا میں سوجن ہوتی رہتی ہے جس میں دل، پھیپھڑے، دماغ، آنکھیں، گردے شامل ہیں،دیگر چھوٹی چھوٹی بیماریوں کی زد میں مریض رہتے ہیں۔
پاکستان کے علاوہ یہ بیماری یورپ اور امریکا میں بھی پائی گئی ہے‘کورونا وائرس کے بعد سینے یا پھیپھڑوں کی بیماری ایشیائی بچوں میں بھی دیکھی گئی ہے‘یہاں تک کہ کورونا وائرس 2 کا نام دیئے جانے والی یہ بیماری نوعمر اور نو خیز بچوں میں بھی پائی گئی۔