پشاور۔مالٹا پان‘سگریٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء کے شوقین افراد کو نکوٹین سمیت دیگر مضر صحت اجزاء کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں‘اس پھل کے استعمال سے نشے کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی ہے‘جو ایک حوصلہ افزاء بات ہے
ماہرین غذائیت کے مطابق نشے کی طلب سے چھٹکارا پانے کے لئے گراں قیمت ادویات کا سہارا لیا جاتاہے اور جو غریب یہ ادویات خرید نہیں پاتے یا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے‘ وہ بدستور نشے کی لت میں مبتلا رہنے پر مجبور ہوتے ہیں‘اگر نشے کے عادی مریض روزانہ مالٹا یا سنگترے کے رس کا وافر مقدار میں استعمال شروع کردیں تو نشے کی طلب میں از خود کمی ہونے لگے گی۔
روزانہ کھانے کے بعد مالٹے کا استعمال خون میں نکوٹین کی مقدار کو کم کرنے کا باعث بنتاہے‘یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ خون میں نکوٹین کی مقدار مضر صحت ہوتی ہے‘قدرت نے اس کا علاج مالٹے کی صورت میں پیدا کیا ہے‘اس توانائی سے بھر پور رسیلے پھل کے استعمال سے خون میں شامل مْضر صحت اجزاء کا خاتمہ ہوتاہے‘خون صاف ہوجاتاہے اور کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔ مالٹے کا چاہے رس نکال کر پیا جائے یا گودا کھایا جائے‘ یہ دونوں صورت میں بے حد مفیدہے۔