پشاور۔ برطانوی ماہرین نے کورونا ویکسین موٹاپے کے شکار افراد پر اثر انداز ہونے سے متعلق تشویش کا اظہار کردیا
ماہرین کو خدشہ ہے کہ موٹاپا ویکسین کی تاثیر اور اس کے اثرات کو کم کرسکتا ہے‘ یہی وجہ ہے کہ کورونا کے شکار فربہ افراد سے متعلق تشویش ہے۔اگر کوئی کورونا کی ویکسین بن بھی جائے تو اسے موٹاپے کے شکار افراد پر کیسے استعمال کریں گے‘ یہ ایک چیلنج بن چکا ہے‘جس پر ماہرین اور سائنسدان غور بھی کررہے ہیں۔
امریکا سمیت دیگر یورپی ممالک میں معمر افراد کے بعد کورونا نے سب سے زیادہ موٹے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔اس سے قبل ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ہپاٹائٹس بی کی ویکسین فربہ افراد کی بنسبت سمارٹ لوگوں پر جلد اثر انداز ہوکر بیماری سے لڑتی ہے‘ جبکہ موٹاپے کے شکار افراد میں قوت مدافعت قابل قدر نہیں رہتی۔