اٹلی میں خاص طور پر نوجوانوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی ایک نئی لہر کے پیش نظر روم حکومت نے ملک میں تمام ڈسکو اور نائٹ کلبوں کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پابندی کا اطلاق چھٹیوں کے دوران ساحلوں پر ڈانس پارٹیوں اور رقص کی تمام اجتماعی تقریبات پر بھی ہو گا۔ اس کے علاوہ رات کے وقت تمام عوامی مقامات پر چہرے پر حفاطتی ماسک پہننا بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔
یہ پابندی آج پیر سترہ اگست سے نافذ ہو گئی ہے اور سات ستمبر تک مؤثر رہے گی۔ اب تک کے فیصلے کے مطابق گرمیوں کی معمول کی چھٹیوں کے بعد چودہ ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔