نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں کس کس کو ملزم نامزد کیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

قومی احتساب بیورو(نیب) نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں کس کس کو ملزم نامزد کیا؟تفصیلات سامنے آگئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اورسلمان شہباز کو ملزم نامزدکیا گیا ہے اس کے علاوہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز،ان کی 2 بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی ملزم نامزدکیاگیا۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں نثاراحمد،علی احمد خان،سید محمد طاہر نقوی ،قاسم قیوم ،راشد کرامت ،مسرور انور،محمد عثمان، فضل دادعباسی، محمد شعیب قمراورہارون یوسف زئی کو بھی ملزم نامزدکیاگیاہے،ریفرنس میں 4 وعدہ معاف گواہوں کے نام بھی شامل ہیں ،شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہوں میں محمد مشتاق، یاسر مشتاق ،شاہد رفیق اورآفتاب احمد شامل ہیں