پشاور کے مزید 6 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ

 پشاور۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر کے 6 علاقوں اور گلیوں میں مائیکر وسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا ہے۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلا خدشات کے پیش نظر مزید 6 علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈان لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ہے ان میں حیات آباد کے 3 فیز ، شاہین ٹاون، اکبر ٹاون اور شامی روڈ شامل ہیں۔

مائیکروسمارٹ لاک ڈاون کے دوران ان علاقوں سے عوام کی کسی خاص وجہ کے بغیر آمد و رفت بند رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق مائیکرو سمارٹ ڈان لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلا کو روکنا ہے، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈان لگایا جا رہا ہے۔