کوروناوائرس میں مبتلاسابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان چل بسے

 ممبئی ۔سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں چل بسے وہ گزشتہ ماہ کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے۔

چیتن چوہان نے 1973 سے 1981 تک لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر کے ساتھ اوپننگ جوڑی کے طور پر شہرت حاصل کی۔

انھوں نے 40 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی جبکہ چوہان نے ٹیسٹ کیریئر میں 31.57 کی اوسط سے 2 ہزار 84 رنز بنائے۔