جعلی اکاو¿نٹس کیس میں آصف زرداری کیخلاف اہم گواہ اسلم مسعو د انتقال کرگئے

کراچی ۔سابق صدر آصف علی زردار کیخلاف جعلی اکاو¿نٹس کیس کے اہم گواہ اسلم مسعود اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ اسلم مسعود اومنی گروپ میں اکاو¿نٹنٹ تھے۔ اومنی گروپ اور آصف علی زرداری کے خلاف اہم گواہ تھے۔ اسلم مسعود کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعود گردے کے مرض میں مبتلا تھے،ان کا علاج جاری تھا تاہم آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ نیب ایف آئی اے کے بعد اومنی گروپ کے خلاف ایف بی آر میدان میں آیا تو انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون نے صدر، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس فائنل کرلیے، ریفرنس میں انور مجید، یونس قدوائی، اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا،ٹھٹھہ سیمنٹ اور سمٹ بینک کے کروڑوں کے شیئرز کے معاملے پر بھی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔