نیوزی لینڈ میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد عام انتخابات موخر

آکلینڈ۔کورونا فری قرار دیے گئے نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد الیکشن مو¿خر کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے ملک میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ میں آئندہ ماہ 19 ستمبر کو عام انتخابات ہونا تھے جنہیں اب کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 19 اکتوبر تک مو¿خر کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ انتخابات کی نئی تاریخ حالات کے مطابق منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرے گی اور ہم اسی کے تحت مہم چلائیں گے۔

جیسینڈا نے مزید کہا کہ ان کا انتخابات کو مو¿خر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اس فیصلے سے تمام جماعتوں کو اپنی مہم کے لیے مزید 9 ہفتوں کا وقت ملے گا اور ساتھ ہی الیکٹورل کمیشن کو بھی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وقت ملے گا۔

انتخابات کے مو¿خر ہونے پر نیوزی لینڈ کی اپوزیشن نیشنل پارٹی نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ انتخابات مو¿خر کیے جانے چاہئیں لیکن مہم چلانے پر پابندیوں کا مطلب ہے کہ وزیراعظم نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

نیوزی لینڈ میں گزشتہ ہفتے ہی سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہر میں ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں پیر کے روز مزید 9 کیسز سامنے آئے جس سے شہر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہوگئی ۔