فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے باعث گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے وسطی علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے، کئی مکانات تباہ ہوگئے، بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ فلپائن کے بیکول ریجن میں آج صبح آیا ہے، جس کی شدت سیکڑوں کلو میٹر دور تک محسوس کی گئی۔
زلزے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔