عراق میں ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے۔

غیرملکی ذرائع کےمطابق ترکی کے ایک ہیلی کاپٹر کو عراقی کردستان کے علاقے ھفتنین میں ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے) نے نشانہ بنا کرمار گرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترکی کا ابھی تک اپنے ہیلی کاپٹر کے مار گرانے کے بارے میں کوئی رد عمل  سامنے نہیں آیا ہے۔

گزشتہ منگل کو اربیل میں عراق کی سرحدی فورسز کی ایک گاڑی پر ترکی کے ڈرون حملے میں عراقی فوج کے دو کمانڈروں سمیت 4 فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو اپنی ارضی سالمیت اور عالمی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کئی مرتبہ بغداد میں ترکی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔