ابوظبی کے ولی عہد کو یروشلم کے دورے کی دعوت


اسرائیلی صدر روفلین ریفلین نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو یروشلم کے دورے کی دعوت دی ہے

یہ دعوت امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول  پر لانے سے متعلق معاہدے کے اعلان کے  چند روز بعد دی گئی ہے۔

عرب  خبررساں ادارے  کے مطابق   اسرائیلی صدر نے اپنے ٹوئٹ   میں کہا کہ ’میں نیولی عہد شیخ محمد بن زاید کو خط بھیجا ہے جس میں یروشلم کے دورے کی دعوت دی ہے‘۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ خطے کیعوام کے درمیان اعتماد بنانے اور بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا‘۔

اسرائیلی صدر نے یہ بھی کہا کہ معاہدے سے خطہ آگے بڑھے گا۔ اس سے مشرق وسطی میں استحکام اور خوشحالی آئے گی۔

 
Profile photo, opens profile page on Twitter in a new tab
 
I sent a letter to Crown Prince @MohamedBinZayed and invited him to visit Jerusalem. I am hopeful that the agreement between our countries will help build and strengthen the trust between us and the peoples of the region, bring economic benefit and regional stability.

Image

اسرائیلی صدر نے ٹوئٹ کے ساتھ عربی زبان میں دعوت نامے کی کاپی بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

واضح  رہے کہ امارات اور اسرائیل نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی ثالثی پر سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس کے بمقابل اسرائیل نے عہد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ غرب اردن کے فلسطینی علاقوں کو اپنی خود مخاری میں شامل نہیں کرے گا