بارش سے متاثرہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں 108سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ساؤتھمپٹن۔بارش سے متاثرہ انگلینڈ ٹیسٹ  میچ میں 108 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث ٹیسٹ کے پانچوں دن میں محض 134.3 اوورز (807 گیندیں) کا کھیل ہوسکا جو گزشتہ 108 سال میں انگلینڈ میں ڈرا ہونے والے ٹیسٹ میچز میں کروائی جانے والی کم ترین گیندیں ہیں۔ اس سے قبل 1912ء  میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین لارڈز ٹیسٹ میچ میں صرف 815 گیندوں کا میچ ہوسکا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 1987ء میں لارڈز ٹیسٹ میں بھی صرف 687 گیندوں کا میچ ممکن ہوسکا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل سوا چار گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 32 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوا۔
خراب موسم کے باعث کھیل میں بار بار تعطل آنے کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں صرف ایک ہی اننگز کھیل سکی اور مجموعی طور پر 43.1 اوورز کا سامنا کیا۔

انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔اس سے قبل بھی اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوران روز تک بارش نے بھرپور مداخلت کی، پہلے روز 46 اور دوسرے روز صرف 40 اوورز کروائے جاسکے جب کہ تیسرے روز بارش کے باعث ایک اوور بھی نہیں کروایا جاسکا اور چوتھے روز پاکستانی ٹیم 236 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ چوتھے روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث صرف 10.2 اوورز کا میچ ممکن ہوسکا۔

میچ کے پانچویں روز بھی صبح سے موسم کی خرابی کے باعث بے یقینی کی صورت حال رہی اور 4 گھنٹے تاخیر کے بعد پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا۔ چوتھے دن بغیر کوئی رن بنائے اوپننگ بیٹسمین روری برنز شاہین آفریدی کے ہاتھوں آؤ ٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بعد ڈوم سبلے اور زیک کرالے انگلینڈ کی اننگز کو آگے لے بڑھ رہے ہیں۔ سبلے 32، زیک کرالے 53 اور اولی پاپ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ 9 رن بنا کر کپتان جو روٹ اور بغیر کوئی رن بنائے جوس بٹلر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی باؤلرز میں محمد عباس نے 2، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز میں 72 رنز بنانے والے بلے باز محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔