سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید گئے جبکہ 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے، بارہ مولہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان ناکے پر جھڑپ شروع ہوئی۔