لندن۔سابق مایہ ناز پاکستانی آل راو¿نڈر اظہر محمو کو انگلش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داری مل گئی
، انگلش کرکٹ بورڈ نے اظہر محمود کو ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل کر لیا، بطور باولنگ کوچ کام کریں گے
پاکستانی ٹیم کیلئے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے اظہر محمود اب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔
اظہر محمود انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور انہیں کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
وہ ماضی میں بھی انگلش کرکٹ ٹیم کیساتھ وابستہ رہ چکے ہیں، اسی لیے اب انہیں دوبارہ انگلینڈ کی کرکٹ کیلئے باولنگ کوچ کی ذمے داری دی گئی ہے۔ اظہر محمود پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیساتھ موجود ہوں گے۔