کابل میں صدارتی محل پر حملہ ،اشرف غنی کے 6محافظ اور 10شہری زخمی

کابل ۔کابل میں صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے حفاظتی دستے کے 6 محافظ بھی زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں منگل کے روز مرکزی سفارتی علاقے کے قریب کئی راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ راکٹ دو گاڑیوں سے فائر کیے گئے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ یہ حملے کس نے کیے اور ٓیا اس دوران کوئی جانی نقصان بھی ہوا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں سے کابل کا ڈپلومیٹک ایریا ہل کر رہ گیا، جس کے فوری بعد شہر کے اس علاقے کو لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں افغان صدر اشرف غنی کے سٹاف کے اہلکار زخمی ہوئے جو کہ ان کی حفاظت پر مامور تھے۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔حملے میں 4 بچوں سمیت 10 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔