ِانگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے، جب کہ ڈیوڈ مالان اور کرس جورڈن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

 

دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، ٹام کرن، جو ڈینلی، لوئس گریگری، کرس جورڈن شامل ہیں۔

 

ان کے علاوہ ثاقب محمود، ڈیوڈ میلن، عادل رشید، جیسن رؤے، ڈیوڈ ویلی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹریفڈ میں 28 اگست، دوسرا میچ 30 اگست جب کہ تیسرا اور آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔