انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.8 اور دوسرے کی 6.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلے زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر اور دوسرے کی 26 کلو میٹر زیر زمین تھی  . بنگکولو شہر کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پہلا زلزلہ کافی شدت کا تھا لیکن اس کے فورا بعد ہی ایک اور جھٹکا لگا جوکہ اتنا ہی زوردار تھا۔

زلزلے کے بعد انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی جبکہ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2019 میں انڈونیشیا کے جنوبی جاوا جزائر کے قریب سمندر میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی تھی