دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز باییس ملین سے تجاوز کر گیےہیں۔ بدھ کو شائع ہونے والے ایک رپورٹ کے مطابق ، عالمی سطح پر ناول کوروناوایرس سے باییس اعشاریہ بارہ ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ ستترہزار نو سو چیاسٹھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ دسمبر دو ہزار انیس میں چین میں پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد سے اب تک 210 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں انفیکشن کی اطلاعات ہیں۔