واشنگٹن۔ ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا، وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کا امریکی صدارتی امیدوار چننے کے لیے کورونا وائرس کے باعث آن لائن ووٹنگ ہوئی جس میں 50 ریاستوں اور 7 علاقوں سے ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔
ووٹنگ میں جوبائیڈن اپنے حریف برنی سینڈرز پر بازی لے گئے، نتائج کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ویب کاسٹ پر ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔