شاہد آفریدی کا ٹانک خیبر پختونخوا میں 15سال سے بند لائبریری کھولنے کا اعلان

پشاور: پاکستان کے سابق معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں پندرہ سال سے بند لائبریری کھولنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹانک میں 15 سالوں سے بند پبلک لائبریری کی حالت زار دیکھی تو انہوں نے کہا کہ اسے لائبریری کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

آفریدی نے کہا کہ لائبریریاں علم پھیلانے کا ذریعہ ہیں اور نوجوان ہمارے مستقبل ہیں ان کی تعلیم پر توجہ دینا ہماری ذمہ داری ہے

لائبریری کو دبارہ کھولنے اوراس کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔