اہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق مایہ ناز آل رواؤنڈر عبدالرزاق کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ کیا ہے
۔ پی سی بی کی جانب سے عبدالرزاق کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں تعینات کیا جائے گا، جہاں ان کی ذمے داری ہوگی کہ وہ نوجوان کرکٹرز کی تربیت کریں اور معیاری آل راونڈر تیار کریں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عبدالرزاق کے علاوہ دیگر سابق کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پی سی بی کی جانب سے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔