مقبوضہ کشمير کے ضلع کپواڑہ اور شوپياں ميں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشميری شہید ہوگئے۔
کشمير ميڈيا سروس کے مطابق ہندواڑہ ميں سرچ آپريشن کی آڑ ميں فائرنگ سے 2 نوجوان شہيد ہوئے جبکہ ايک نوجوان کو شوپياں کے علاقے مولو ميں شہيد کيا گيا۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد گزشتہ ایک سال سے وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے جس کے باعث ادویات اور غذائی قلت کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
مقبوضہ کشمیر: شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر ہڑتال
بھارتی حکومت وادی میں مسلمانوں کی زمینیں بھی غیر قانونی طور پر ہندوؤں کو فروخت کر رہی ہے۔
بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر دی تھی جسے پاکستان سمیت اقوام متحدہ نے مسترد کر دیا تھا