بایرن میونخ نے لیون کو 3-0 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔اس نتیجے کے ساتھ ، بایرن میونخ کا مقابلہ اتوار ، 23 اگست کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ میچ میں زیادہ تر بایرن میونخ نے بال پر قبضہ برقرار رکھا ، اور اس کے نتیجے میں ، وہ مخالف ٹیم پر دباو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ۔ میچ کا پہلا گول 18 ویں منٹ میں سرج گینبری نے کیا جس سے انہوں نے بایرن میونخ کو برتری دلادی۔ گینبری نے 33 ویں منٹ میں ایک بار پھر بایرن کے لئے ایک اور گول اسکور کیا ، اور ٹیم کو پہلے ہی ہاف میں 2-0 کی برتری دلادی۔ میچ کا آخری گول لیوینڈوسکی نے میچ کے 88 ویں منٹ میں کرکے بایرن میونخ کو میچ میں 3-0 سے کامیابی دلائی۔